شیخوپورہ، زہریلی گیس پھیلنے سے 20 افراد کی حالت غیر

November 01, 2023

فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سیلنڈر سے زہریلی گیس پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گاؤں فیروزوالہ میں زہریلی گیس پھلینے کی اطلاع پر ریسکیو، پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے پہنچ کر تمام افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔