اسمارٹ واچ نے 42 سالہ شخص کی زندگی بچا لی

November 10, 2023

—فائل فوٹو

اسمارٹ واچ نے ہارٹ اٹیک کا شکار 42 سالہ برطانوی شہری کی زندگی بچا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال وفام نامی برطانوی شہری معمول کے مطابق صبح جاگنگ کے لیے گھر سے نکلے اور وہ 5 منٹ دور ہی پہنچے تھے کہ انہیں سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔

مذکورہ شخص نے کسی طرح اپنی اسمارٹ واچ کے ذریعے اپنی اہلیہ سے رابطہ کر لیا۔

اہلیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہیں اسپتال لے گئی، جہاں معلوم ہوا کہ پال فارم کو دل کی ایک شریان مکمل بند ہونے کے باعث دل کا دورہ پڑا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پال وفام 6 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اب مکمل صحت یاب ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسمارٹ واچز نے اس طرح کئی مواقع پر لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میںاسمارٹ واچز میں نصب دل کی دھڑکن، ای سی جی اور دیگر سینسرز نے صارفین کو ان کی صحت کے حوالے سے پیشگی مطلع کر کے ان کی زندگیاں بچائیں۔