پی آ ئی اے کی جانب سے ایئرلائن کو تعاون کی پیشکش

June 30, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد ترکش ایئر لائن کو مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔ائیر لائن کے سی ای او برناڈ ہلڈن برانڈ نے دہشت گردی کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکش ائیر لائن سے کوڈ شئیر پارٹنر کے طور پر ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔