پاکستان اور 90 ملکوں کے سربراہان ’’کوپ 28‘‘ دبئی کانفرنس میں مدعو

November 26, 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پاکستان اور90ملکوں کے سربراہان ’’کوپ28‘‘دبئی کانفرنس میں مدعو،وزیراعظم کاکڑ‘ 5کابینہ ارکان‘ اہم عہدیدارقومی دن کی تقریبات میں ملک کی نمائندگی کرینگے .

یواے ای کے 52ویں قومی دن کی تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 90 سربراہان مملکت اور7ہزار مندوبین کانفرنس آف دی پارٹیز (COP 28) کے دبئی میں ہونے والے اٹھائیسویں اجلاس میں شرکت کرینگے۔

2دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقاریب میں ان غیرملکی سربراہوں اور سات ہزار مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے اسلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی طرف سے قومی دن کا استقبالیہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

2023ء کی یواین کلائمیٹ چینج کانفرنس 30نومبر سے 12دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں انعقاد پذیر ہو گی۔

موسمیاتی تبدیلی عالمی کانفرنس کے مختلف پروگراموں کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں 15دسمبر 2023ء تک جاری رہے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نگران وزیر تجارت‘ نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی‘ نگران وزیر صحت‘ نگران وزیر خزانہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد النہیان کی دعوت پر یکم‘ دو دسمبر کو ہونے والی تقریبات میں پاکستان کی نگرانی کریگا۔