سعدی ٹاؤن میں ڈکیتیوں میں تشویش ناک اضافہ

November 28, 2023

کراچی(اسد ابن حسن) سچل تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹاؤن اور اس کے اطراف کی مرکزی شاہراؤں پر تشویش ناک حد تک ڈکیتیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تین یوم قبل مسلح ڈکیت ایک کلینک میں داخل ہوئے اور وہاں سے ڈاکٹر سمیت تمام مریضوں سے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔