دین اسلام صرف مذہب نہیں بلکہ مکمل ضابطہ حیات ہے: ڈاکٹر غلام علی

November 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامک موٹیویشن سیمینار ہوا جس سے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام صرف مذہب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام کی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہیں۔ آپ اپنی زندگی کے کسی بھی حصے میں ہوں، آپ نے کوئی بھی کام کرنا ہو یا آپ نے کوئی بھی فیصلہ لینا ہو آپ کو سب سے بہترین رہنمائی اسلام کے بنیادی اصولوں میں ہی ملے گی۔یوتھ کلب کے ابوسعاد نے کہاکہ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مسلمان کسی بھی دوسرے مسلمان کو اذیت و تکلیف نہ پہنچائے اور نہ ہی اس کا سبب بنے۔اس موقع پر آصف گجر ، خرم گجر ،القرآن انسٹیٹیوٹ کی ٹیم نے بھی خطاب کیا ۔