کراچی، موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس بنانے کے کارخانے میں آتشزدگی

November 29, 2023

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں واقع کارخانے میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ موٹرسائیکل کے پرزہ جات بنانے والے کارخانے میں لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔