خالد علی رضا گردیزی ایڈیشنل سیکریٹری امورِ کشمیر ڈویژن تعینات

November 29, 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر سید خالد علی رضا گردیزی ایڈیشنل سیکریٹری امورِ کشمیر ڈویژن تعینات ،پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 20 کی جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عائشہ بشیر وانی کی خدمات ریونیو ڈویژن، ایف بی آر کو واپس ، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19کی ڈپٹی سیکریٹری آمنہ شبیر کا خزانہ ڈویژن سے خزانہ ڈویژن ملٹری فنانس وِنگ تبادلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ۔ دریں اثناء پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21کے ڈپٹی آڈیٹر جنرل، آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر اسلام آباد احمر الٰہی کو تبدیل کر کے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز، اسلام آباد، گریڈ 21 کے ریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی لاہور نعمانہ گل رخ فرید کو تبدیل کر کے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، لاہور اور گریڈ 21 کے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، لاہور محمد عمار نقوی کو تبدیل کر کے ڈپٹی آڈیٹر جنرل (ایس ایس اے) آڈیٹر جنرل دفتر، اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔