CAA کا PIA سے استعمال نہ ہونیوالی جائیدادیں اور دفاتر واپس کرنے کا مطالبہ

November 29, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے استعمال میں نہ آنے والی جائیدادیں اوردفاترواپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سی اے اے حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی ایئرلائن انتظامیہ کو استعمال میں نہ آنے والیعمارتیں اورزمین فوری طورپرواپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس سی اے اے کی جتنی پراپرٹی استعمال میں نہیں ہے وہ واپس کی جائے،اس سے پی آئی اے کے ماہانہ کرائے کی مد میں اخراجات بھی کم ہوں گے۔پی آئی اے کے جی ایم ورکس نے تمام شعبوں کو زیر استعمال نہ ہونے والی بلڈنگز اورزمینوں کی تفصیلات 15دسمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔