خاتون کو ہراساں اوربلیک میل کرنے میں ملوث ملزم شجاع آباد سےگرفتار

November 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون کو ہراساں، بلیک میل اور بھتہ وصول کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے شجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم شاہ فیصل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون سےخاتون کی وڈیوز برآمد کر لیں، ملزم ملتان کی خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کربیک میل اور بھتہ خوری کر رہا تھا، جسکے خلاف مقدمہ درج کر کےحوالات منتقل کر دیا۔