پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کیلئے ’ڈراپ ان‘ پِچز کا کام مکمل

November 29, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پرتھ میں ’ڈراپ ان‘ پِچز کا کام مکمل کر لیا گیا۔

ان 5 ڈراپ ان پِچز پر بھی واکا گراؤنڈ والی گھاس اور مٹی کا استعمال کیا گیا ہے اور ایک ڈراپ ان پِچ کا وزن 25 ٹن کے قریب ہے جس کی تنصیب میں 2 دن لگے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا اور سیریز کے اس پہلے ٹیسٹ میچ کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔