سندھ: موسم خشک، راتیں سرد رہیں گی

November 29, 2023

---فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔

شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف جبکہ رات میں موسم خنک رہ سکتا ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔