اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گے: راجہ پرویز اشرف

November 29, 2023

---فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہاچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ امکان ہے الیکشن کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ کسی کو دوتہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کر سکتا ہے۔