عرفان صدیقی کا سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

November 29, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی----فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق گردش کرتی خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میںعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبہیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔