سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے، شہباز شریف

November 29, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔

لاہور میں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔

پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔