نگراں وزیرِ اعظم دورہ کویت مکمل کرکے دبئی روانہ

November 29, 2023

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ کویت مکمل کر کے دبئی روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہنگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ دبئی میں اقوام متحدہ کےکانفرنس آف پارٹیز (ماحولیاتی کانفرنس) کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل کویت سٹی سے روانگی کے وقت وزیر اعظم کو کویتی وزیرِ بجلی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللّٰہ الاستاد اور پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے الوداع کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔