نگراں وزیراعظم ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

November 30, 2023

فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللّٰہ سلطان بن عواد النعیمی نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نگراں وزیراعظمانوارالحق کاکڑ یکم اور دو دسمبر کو عالمی ماحولیاتی ایکشن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل کویت سٹی سے روانگی کے وقت وزیر اعظم کو کویتی وزیرِ بجلی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللّٰہ الاستاد اور پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے الوداع کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔