نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر کیساتھ تشہیر پر کارروائی ہوگی‘ لاہور ہائیکورٹ

November 30, 2023

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم نہ چلانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ نگراں وزیر اعلی پنجاب کی تصویر کے ساتھ تشہیر پر کارروائی ہو گی۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔عدالتِ عالیہ میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم چلانے کے خلاف دائر حافظ اسرار کی درخواست کی جسٹس سلطان تنویر نے سماعت کی۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔