ڈیجیٹل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیے، فضل الرحمٰن

November 30, 2023

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو جھوٹ اور دشنام طرازی کے بجائے اسلامی تعلیمات کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیے۔ وہ میونسپل اسٹیڈیم میں رات گئے جمیعت علمائے اسلام کے زیراہتمام سوشل ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن بہت اچھی کاوش ہے۔ آج اس جگہ وہ تمام ساتھی موجود ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا کے محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاجمیعت علماء اسلام کے عام کارکن سے لے کر مرکزی عہدے داروں تک ان احساسات ، نظریے اور سوچ میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔صرف ذمہ داریوں میں فرق ہے۔