بیرسٹر گوہر علی تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی

November 30, 2023

بیرسٹر گوہر علی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی کو بنا دیا، وہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے کی تصدیق کر دی۔