مسلم لیگ (ق) انتخابات میں سرپرائز دے گی، چودھری شافع حسین

November 30, 2023

چودھری شافع حسین (فائل فوٹو)۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں ان کی جماعت سرپرائز دے گی۔

لاہور سے جاری بیان میںچودھری شافع حسین نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق اور مثالی معاشرے کا قیام، پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا اختساب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن مراکز فعال اور جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔