چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالا جیل میں نہ ہونےکا امکان

November 30, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالا جیل میں نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہی متوقع ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں تا حال جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کروایا جا سکا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل صبح سائفر کیس کی سماعت کریں گے، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہونے پر اڈیالا جیل میں سماعت ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن جمع ہونے پر جج ابوالحسنات اڈیالا جیل میں سماعت کا فیصلہ جاری کریں گے۔