پیوٹن اور ایردوآن میں ٹیلیفونک رابط ترکی پر روسی پابندیاں ختم

June 30, 2016

ماسکو ( اےا یف پی )روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجیب طیب ایردوآن کے مابین بدھ کو ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس کے بعد روسی صدر نے انقرا واقعہ کے بعد ترکی پر عائد پابندیا ں ختم کردیں ، جن میں سفری اور تجارتی پابندیاں شامل ہیں،میڈیا کے مطابق پیوٹن نے ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی معمول پر لانے کی ہدایت کی ہے ، گذشتہ سال نومبر میں شامی سرحد کے نزدیک روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے،ایک ترک عہدے دار نے انقرہ میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدرایردوآن کی صدر پیوٹن کے درمیان بڑی تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی۔اس کے بارے میں جلد ایک تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا،کریملن نے بھی اس فون کال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران صدر پیوٹن ماسکو میں اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک تقریب میں شریک تھے۔