نواز و شہباز کی زیرِ صدارت ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس جاری

December 02, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاسماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں شروع ہو گیا ہے۔

پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سیئنر پارلیمینٹیرین بیگم نجمہ حمید اور مشاہد اللّٰہ خان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میںبیگم نجمہ حمید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی پہچان تھیں، بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے دوران ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مشاہد اللّٰہ خان پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی، انہوں نے سخت ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

مریم نواز اور سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹی سیکریٹریٹ میں آج سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ ہو گی۔