ترکیہ نے حماس سے تعلق توڑنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

December 03, 2023

استنبول (اے ایف پی ) تر کیہ کے صدر رجب طیب اردووان نے فلسطین میں غزہ کی پٹی پر حکمران حماس سے تعلقات توڑنے کےلیے امریکی دباؤ مسترد کردیا ۔ اعلیٰ امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے اپنے انقرہ کے دورے میں تر ک حکام کو اپنی تشو یش سے آگاہ کیا تھا ۔

امریکی انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے اعتراف کیا کہ 8ہفتوں سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں تر کیہ سے حماس کو فنڈز کی منتقلی کے شواہد نہیں ملے لیکن ماضی میں فنڈز فراہمی کے شواہد ملتے ہیں ۔ جبکہ مستقبل میں ممکنہ منتقلیوں کو روکنا ہوگا ۔

ہفتہ کو یہاں جواب میں صدر اردووان نے امریکا پر واضح کیا کہ ان کا ملک حماس کو کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کی حقیقت اور وہاں کی سیا سی جماعت ہے ۔ جو عام انتخابات جیت کر غزہ میں بر سرا قتدارآئی ۔ تر کیہ صدر نے کہا کہ تر کیہ کی خارجہ پالیسی عوامی تو قعات کوقومی مفادات کے عین مطابق انقرہ میں مرتب ہوتی ہے ۔