ایم کیو ایم کا الیکشن کمشنر سندھ پر عدم اعتماد، تبدیلی کا مطالبہ

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمشنر سندھ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے،ذرائع کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں الیکشن کمشنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا ، اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ان کے بیانات اور دیگر معاملات پر ایم کیو ایم کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے تما شواہد بھی چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔