الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خواجہ سراؤں میں رضائیاں تقسیم

December 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے خواجہ سراؤں میں ونٹر پیکیج کے تحت رضائیاں تقسیم کی گئیں،جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب عارف خان، حافظ اسلم، آصف محمو داخوانی نے خواجہ سراؤں میں رضائیاں تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خواجہ سرا ایسوسی ایشن میڈم بلالی نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔