خیبر پختونخوا: اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیرقانونی مقیم غیرملکی افغانستان واپس چلے گئے

December 04, 2023

فوٹو: فائل

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 29 غیرقانونی مقیم غیرملکی افغانستان واپس چلے گئے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں جبکہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 516 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹے گئے ہیں۔

محکمہ داخلے کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 55 ہزار 29 تارکین وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔