محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کےخاتمے کیلئے سپرے کرائے، آل پاکستان انجمن تاجران

December 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر اختر بٹ،مرکزی سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ ، صفیان، حاجی ممتاز قریشی نے کہا کہ24گھنٹے کے دوران 97 افراد سے زائدکو ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جسکی وجہ سے شہریوں اورتاجروں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سپرے کرائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں رانا ارشاد،رانا عبدالرحمن،منیر ہانس،امجد بھولا،شیخ عثمان،چوہدری پرویز گجر،چوہدری مٹھو گجر،طیب خان،رانا اویس،طارق ہانس،شیخ شفیق،ملک رمضان ہانس،ریحان مغل،زبیر کمبوہ،نیاز بھٹہ، فرحان انصاری،صبغت اللہ ،عبیداللہ انصاری، ارشدرحمان،عثمان جٹ،ظفر پہوڑ، عنائت اللہ خان،خرم،شیخ شفیق قریشی شریک تھے۔