اسموگ کے باعث کراچی پہنچنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات

December 05, 2023

کراچی(پی پی آئی ) پنجاب میں اسموگ کے باعث کراچی پہنچنے والی ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں اور ریل گاڑیوںٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کومشکلات کاسامناہے ۔لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی مسافرٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔