صوبائی حکومتیں و مختلف سرکاری ادارے TCP کے کھربوں کے نادہندہ

December 05, 2023

اسلام آباد(عاطف شیرازی) چاروں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اورمختلف سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کھربوں روپےکے نادہندہ نکلے،درآمدی گندم، یوریا اورچینی کی مد میں ٹی سی پی کے مختلف اداروں پر واجبات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ٹی سی پی کے مختلف اداروں پرواجبات 259ارب26کروڑ روپے پر پہنچ گئے،واجبات میں153ارب 74 کروڑ روپے سود اور105ارب 51کروڑ روپے پرنسپل رقم شامل ہے۔