انوائرنمنٹ کیس کے تین ملزموں کو سزا

December 05, 2023

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے/ایم سی آئی سردار محمد آصف نے انوائرنمنٹ کے ایک اور کیس میں 3ملزمان کو سزا سنا تے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔مجسٹریٹ نے ریمارکس د یئےکہ جو غلطی کریں گے،سزاتو ملے گی ۔غوری ٹاون VIP کے قریب گرین ایریا پرہیوی مشینری ایکسیویٹر ڈمپرز وغیرہ کھڑے کرنیوالے عمر ،عبدالنزیر اور جمعہ خان وغیرہ کو انکروچمنٹ کرنے پر اڈیالہ جیل بھیجا ۔