انسداد ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

December 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر عامر خٹک نے دربار شاہ شمس تبریز ؒکی اپ گریڈیشن اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ کے مزارات اس خطے کی شان ہیں۔ مزارات کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا ہے۔ لنگر خانہ، مہمان خانہ، مسجد کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے شہر اولیاء کے متعدد مزارات کی اپ گریڈیشن و بحالی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق و متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں کمشنر نے ڈویژنل کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ لینڈ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ سموگ کے خاتمے کیلئے سیکر آر ٹی ایز، محکمہ ماحولیات ، محکمہ زراعت ، ٹریفک پولیس جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔