62 واسا نادہندگان کے کنکشن منقطع

December 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو منگل کے روز 62 نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ کمرشل اور گھریلو صارفین کے بلوں کو چیک کرنے اور دیرینہ نادہندگان کے چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔ یہ احکامات گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیے،ڈپٹی ڈائریکٹرز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز بھی اجلاس میں شریک تھے ۔