ڈپٹی کمشنر کا محکمہ زکوٰۃ و عشر کا دورہ میڈیکل گرانٹ متعلقہ ہسپتالوں کے سوشل میڈیکل آفیسرز کے حوالے کی

December 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے محکمہ زکوٰۃ و عشر ملتان کے دفتر کا دورہ کیا، انہوں نے نادار اور مستحق مریضوں کے لیے میڈیکل گرانٹ کاجائزہ لیااور متعلقہ ہسپتالوں کے سوشل میڈیکل آفیسرز کے حوالے کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے زکوٰۃفنڈ سے میرج گرانٹ اور علاج معالجہ سمیت مختلف فلاحی بہبود کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ زکوٰۃ کمیٹیوں میں شامل افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے ۔