کراچی میں تکنیکی خرابی پر پائلٹ ٹیک آف منسوخ کرکے قومی طیارہ واپس لے آیا

December 06, 2023

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی خراب پر پی آئی اے کی پرواز کو پائلٹ ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 308کراچی سے اسلام آباد روانگی کیلئے 4 بجکر 20منٹ پر ٹیک آف مقام پر پہنچی تھی۔ کپتان نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی نشاندھی پر سیفٹی مینول کے باعث ٹیک آف منسوخ کر دیااے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ ایئر بس اے 320 طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس ٹرمینل پر لے آیا، مسافروں کو آف لوڈ کرکے پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا۔ فنی خرابی دور، مسافر 4گھنٹے بعد اسی طیارے میں رات پونے 8بجے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔