ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ختم

December 06, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ختم ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور جعفر خان مندو خیل نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے جبکہ امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کچھ روز بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی بورڈ سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ میں امیدواروں کے نام پر غور کر چکا ہے۔