نسیم شاہ نے بحالی کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا

December 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کے آپریشن کے بعد بدھ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔وہ جمعرات سے بیٹنگ شروع کریں گے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔