ایرانی عدالت کا امریکا کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے 50 ارب ڈالر ہرجانہ کا حکم

December 07, 2023

تہران (اے ایف پی) تہران کی ایک عدالت نےگزشتہ روز امریکی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تقریباً چار سال قبل ایک اعلیٰ ایرانی جنرل کو قتل کرنے پر تقریباً 50ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3جنوری 2020 کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کا حکم دیا تھا ،جس میں 62سالہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے عراقی لیفٹیننٹ ابو مہدی المہندس شہید ہوئے تھے۔