بجلی صارفین کو زائد بل بھجوانے کا معاملہ، انکوائری کمیٹی تشکیل

December 07, 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز) بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانےکے معاملے پر پاور ڈویژن نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی۔پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے۔ کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی۔