انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ کے صدر کیخلاف مقدمے کی مذمت

December 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) تاجر رہنما اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پراناشجاع آباد روڈ وکیل رحمانی نے کہا ہے کہ انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے صدر وسیم اکرم میو اور پی پی کارکن و تاجر سجاد حسین کے خلاف من گھرت مقدمہ کی مذمت کر تے ہیں موجودہ ایس ڈی او ولا یت آباد سب ڈویژن پی ٹی آئی کا کارکن ہے وہ یہاں شاہ محمو دقریشی کے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور میپکو چیف ملتان سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی ایس ڈی او سے عوام کی جان چھرائیں اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے بصورت دیگر تاجرمیپکو آفس خانیوال روڈ کا گھیراؤ کریں گے ۔