آئی جی موٹروے نے بدعنوانی شکایات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

December 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے پولیس نے بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے کچھ ایریاز میں بدعنوانی اور کرپشن کے حوالے سے کچھ شکایات موصول ہوئیں جس پر ویجلنس سیل نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کو رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔جن کالی بھیڑوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں انکو معطل کر دیا گیا ۔