سرفراز احمد کی انڈر19 ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں سے آن لائن گفتگو، حوصلہ بھی بڑھایا

December 07, 2023

آسٹریلیا میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ کے وکٹ کیپر سابق کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں سے آن لائن گفتگو کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ سرفراز احمد نے ننھے شاہینوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سرفراز احمد نے انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور کھلاڑیوں اویس اذان اور طیب عارف سے آن لائن گفتگو کی۔

انہوں نے کپتان کو مشورہ دیا کہ پلیئرز سے دل کی بات کریں اور ان سے ان کے دل کی بات سنیں۔

گفتگو میں کپتان سعد بیگ نے سرفراز احمد کو سر کہہ کر مخاطب کیا تو سرفراز نے کہا سر مت کہو۔

واضح رہے کہ ایشین انڈر 19 کرکٹ کپ کے افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ نیپال سے کل ہوگا۔

پاکستان جونئیرز نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان نیپال کے علاوہ افغانستان اور بھارت کے بھی مدمقابل ہوگی۔