فیض چشتی کی افواج پاکستان کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، جنرل عبدالقیوم

December 08, 2023

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض علی چشتی کی پاکستان ،افواج پاکستان اور سابقہ فوجیوں کیلئے بے پناہ خدمات ہیں ۔ان خیالات کااظہارصدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی، سا بق سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے جنرل فیض علی چشتی سےاسلام آباد میں ملاقات کے موقع پرکیا ۔ دونوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں اور ان کو مضبوط بنا نے کا مقصد پاکستان کو مضبوط بنانا ہے جنرل(ر) فیض علی چشتی جو تقریبا13 برس تک سابقہ فوجیوں کی تنظیم کے صدر رہے اور اب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں نے جنرل(ر) عبدالقیوم کے ساتھ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔