قرآنی احکامات کی پیروی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے، سیدنا مفضل سیف الدین

December 08, 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں، پ،ر) بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین دورہ مکمل کر کے پاکستان سے وطن روانہ ہو گئے، اپنے دورے کے دوران انہوں نے عقیدتمندوں پر زور دیا کہ قرآنی احکامات کی پیروی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے ، انہوں نے پاکستان کی فطری خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کےلیے خصوصی دعاکی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے صفائی اور شجرکاری کو اہمیت دی جائے، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جمعرات کو بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفصل سیف الدین کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔