انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے تک سستا

December 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم،یورو کی قیمت ایک روپے تک گھٹ گئی۔پاؤنڈ بھی ایک روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 284.00روپے سے کم ہو کر 283.80روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 284.25روپے سے کم ہو کر 284.10 روپے پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 282.00 روپے اور قیمت فروخت 285.00روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 305.00روپے سے کم ہو کر 304.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 308.00روپے سے کم ہو کر 307.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 356.00روپے سے کم ہو کر 355.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 360.00روپے سے کم ہو کر 359.00روپے پر آگئی۔دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 2پیسے کی کمی سے 284.12روپے ہو گیا۔