29سماج دشمن گرفتار،11مسروقہ موٹر سائیکل برآمد،28بھکاری زیر حراست

December 08, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 8ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 5کلو سے زیادہ چرس اور46لٹرشراب برآمد کرلی ۔ 5ملزموں سے رائفل اور چار پستول برآمد کر لئے گئے ۔تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزموں اکرام اللہ اور اسامہ کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 11مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔وفاقی پولیس نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 14جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا ۔ مجسٹریٹ سیکرٹریٹ نے ایف سکس اور ایف سیون کے علاقوں سے28 بھکاریوں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن کوہسار منتقل کر دیا ۔