سارہ انعام قتل کیس ، ملزم کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ،سماعت ملتوی

December 08, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے وکیل بشارت اللہ نے حتمی دلائل مکمل کر لئے۔ عدالت نے مزید سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصرجاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی بشارت اللہ نے کہا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ بشارت اللہ نے ملزم شاہنواز کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔