توشہ خانہ کیس: جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

December 11, 2023

---فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کیدرخواست پرسماعت کے لیے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء بابر اعوان اور بیرسٹر عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی پٹیشن کو ہائی کورٹ نے ریمانڈ کیا تھا اس پر سماعت ہو گی، اڈیالہ جیل میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کا ایک ہی کیس ہے۔

آج توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔