خاتون ڈاکٹر فائرنگ کے دوران زخمی فلسطینی کو بچانے کیلئے دوڑ پڑی

February 11, 2024


اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری کے دوران زخمی فلسطینی نوجوان کو ریسکیو کرنے والی ڈاکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زخمی فلسطینی کی جان بچانے والی ڈاکٹر عامرہ ال اصولی اور ان کی ٹیم کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامرہ ال اصولی اور ان کی ٹیم کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آج بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور 4 ماہ سے جاری ان حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

شمالی غزہ اور خان یونس کے بعد اسرائیل نے رفح سے بھی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے اور زمینی حملے کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔